Thursday, 27 January 2022, 05:00:01 am
وفاقی دارالحکومت میں آئندہ بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرائے جائیں گے:شبلی فراز
January 10, 2022

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں آئندہ بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے کرائے جائیں گے۔پیر کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ حکومت ای وی ایم کے استعمال کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کو اگلے ہفتے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے عملے کی جانچ اور تربیت کے لیے مشینیں فراہم کر دی جائیں گی۔ شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کے انتظامات کرے۔شبلی فراز نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال یقینی بنایا جائے گا اور کوشش ہوگی کہ کہ ان مشینوں کے ذریعے انتخابات ممکن ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنایا جائے اور یہ مقاصد ای وی ایم کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ آئی ووٹنگ کے لیے ایک طریقہ کار بھی تیار کیا جا رہا ہے تاکہ سمندر پار پاکستانی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.