Friday, 29 March 2024, 09:55:52 am
بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری
January 10, 2021

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے شدید سردی کے باوجود مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں جس دوران لوگوں کو غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایااور ہراساں کیا گیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج اورپولیس کی ٹیموںنے آج بڈگام اور پونچھ اضلاع کے علاقوں بونہ مکہامہ اور گوہلاڈ میں تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بندکرکے گھر گھر تلاشی لی۔ کارروائیوں کے دوران فوجیوں نے مکینوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا اور املاک کی توڑ پھوڑ کی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں گزشتہ ایک سال کے دوران محاصرے اورتلاشی کی 4ہزار815 کارروائیاں کیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.