Saturday, 22 February 2020, 05:16:27 am
متنازع شہریت قوانین کیخلاف احتجاج حکومت کی طرف سےدانستہ جمہوری اقدار کو تباہ کرنےکےحوالے سےانتباہ ہے،انڈین ایکسپریس
January 10, 2020

دلی سے شائع ہونے والے اخبار انڈین ایکسپریس نے کہا ہے کہ شہریت کے متنازع قوانین کیخلاف احتجاج بی جے پی حکومت کی طر ف سے دانستہ طورپر جمہوری اقدار کو تباہ کرنے کے حوالے سے انتباہ ہے۔

اخبار نے اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ مظاہرین پر حکومت کے ظالمانہ کریک ڈاون کے باوجود نوجوانوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ اور اندراج شہریت اور آبادی کے قانون کو بھرپور انداز میں چیلنج کیاہے۔اخبار نے لکھا ہے کہ مودی حکومت کے متنازعہ اقدامات کا مقصد آر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا اور تشدد اور حملوں کے ذریعے حزب اختلاف کو ڈرانا دھمکانا ہے۔