Monday, 06 July 2020, 11:22:30 am
ڈاکٹرعطاء الرحمان کیلئے چین کے سائنس کے شعبہ کا اعلیٰ ترین ایوارڈ
January 10, 2020

معروف پاکستانی سائنس دان ڈاکٹر عطا الرحمن کو چین کی جانب سے چائنہ انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی Cooperation ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو چین کا اعلیٰ ترین سائنس وٹیکنالوجی ایوارڈ ہے ۔
یہ ایوارڈ انہیں چین کے صدر نے آج بیجنگ کے گریٹ پیپلزہال میں دیا۔
ڈاکٹر عطا الرحمن کو علم کیمیا کے میدان میں اپنی خدمات اورچین کے ساتھ دیگر شعبوں میں تعاون کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔
انہوں نے نامیاتی کیمیا' جینٹکس ' فارماکالوجی' زرعی سائنسزاورنینو ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں چین کے منصوبوں میں تعاون کیا۔