Monday, 21 January 2019, 06:08:21 am
وزیراعلیٰ کی قبائلی اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو متحرک کرنے ادویات فراہمی کی ہدایت
January 10, 2019

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے ضم کئے جانے والے قبائلی اضلاع کے عوام کو فوری سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کے روز پشاو رمیں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کو سہولت کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ مشکلات کا سامنا کیا ہے۔وزیراعلی نے قبائلی اضلاع میں تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو متحرک کرنے کے علاوہ وہاں ادویات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خالی اسامیوں پرمقامی قبائلی افراد کو بھرتی کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں کو عمر اور اہلیت میں خصوصی چھوٹ دی جائیگی۔محمود خان نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے ایک ارب روپے فراہم کئے جائیںگے۔