Wednesday, 26 June 2019, 04:40:01 am
مودی کی ہندو توا پالیسی نے بھارت کے سیکولر،جمہوری ملک کے دعوے بے نقاب کر دئیے،تجزیہ کار
January 10, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی ہندو توا پالیسی نے بھارت کے سیکولر اور جمہوری ملک ہونے کے دعوے بے نقاب کر دیئے ہیں۔

جمعرات کی رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت بھارت میں اقلیتوں کے انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو مسلسل قتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے اور خوف کی وجہ سے جج بابری مسجد مقدمے سمیت متنازعہ مقدمات کی سماعت کرنے سے گریز کرتے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ بھارت میں اقلیتوں اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو بنیادی حقوق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔تجزیہ کاروں میں ہما بقائی، ریٹائرڈ بریگیڈیئر نعیم خالد لودھی، ریٹائرڈ بریگیڈیئر ٹیپو سلطان، ڈاکٹر رسول بخش رئیس، ناصرہ جاوید اقبال اور ڈاکٹر نور فاطمہ شامل تھیں۔