Wednesday, 26 June 2019, 04:36:56 am
ملک کے نادہندہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ،وزیر خزانہ
January 10, 2019

وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی ترقی کیلئے اہم فیصلے کررہی ہے اور ملک کے نادہندہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں ٹی وی چینلز کے ممتاز اینکر پرسن سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے میں ہے اور اس کے ساتھ معاہدہ ایک پرکشش پروگرام کیلئے کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے متبادل ذرائع سے فنڈ حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔