Wednesday, 24 April 2024, 08:04:22 pm
خرم شیرزمان نےالیکشن کمیشن میں دائراپنی درخواست واپس لےلی
January 10, 2019

File photo

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن میں دائر اپنی درخواست  واپس لے لی ہے جس میں پاکستا ن پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو نااہل قرار دئیے جانے کی استدعا کی گئی تھی۔

آج الیکشن کمیشن اسلام آباد میں سماعت کے دوران خرم شیر زمان نے اپنی درخواست واپس لیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ یہ معاملہ اعلیٰ فورم پر لے جائیں گے جو سپریم کورٹ ہے۔

 اپنی درخواست میں شیر زمان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین پر اپنے اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا تھا۔

بعد میں الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کےخلاف مستند شواہد ملے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.