Monday, 21 January 2019, 07:12:41 am
یاؤ جنگ،پرویز الہیٰ کا چین کے تعاون سے جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائرہ
January 10, 2019

پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے جمعرات کے روز لاہور میں پنجاب کے قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں نے ملاقات کے دوران چین کے تعاون سے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔چوہدری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔اس کے بعد چین کے سفیر نے لاہور میں پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے پنجاب میں صدر دفتر کا دورہ کیا۔ہلال احمر سوسائٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل خالد مقبول نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں پاکستان ہلال احمر پنجاب کے کا م کے بارے میں آگاہ کیا۔چین کے سفیر نے یقین دلایا کہ ان کا ملک پاکستان ہلال احمر پنجاب کو اسی کے صوبے کے مختلف علاقوں میں منصوبوں کیلئے مکمل امداد فراہم کرے گا۔چینی سفیر یاؤ جنگ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے آج لاہور میں ملاقات کی۔

پاک چین تعلقات کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیرغور آئے۔دونوں رہنماؤں نے اپنے دوطرفہ تعلقات خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور سماجی شعبے کی ترقی کو نئی جہتیں دینے کی غرض سے سرکاری اور نجی شراکت شروع کرنے کے لئے مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین پاکستان سب سے زیادہ بااعتماد دوست ہے۔چینی سفیر نے پنجاب حکومت کی طرف سے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کو سراہا اور امیدظاہر کی کہ چین پاکستان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔