Wednesday, 26 June 2019, 05:14:18 am
حکومت صوبے میں نظم ونسق کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے،میر جام
January 10, 2019

بلوچستان کے وزیر اعلی میر جام کمال نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں نظم ونسق کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔وہ جمعرات کے روز کوئٹہ میں نظم ونسق، چیلنجز اور سی پیک کے امکانات، کے موضوع پر قومی سیکورٹی ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعلی نے حکومت کی طرف سے نظم ونسق وسائل کی ترقی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔