Monday, 21 January 2019, 06:01:02 am
حکومت متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے،وزیر توانائی
January 10, 2019

توانائی کے وزیرعمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

جمعہ کی شام پی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے مقامی وسائل پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔عمر ایوب خان نے کہا کہ 2025تک قومی گرڈ میں مزید بیس فیصد بجلی شامل کی جائیگی جبکہ 2030تک پچپن ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی چوری روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے۔