Tuesday, 23 April 2024, 06:12:36 pm

مزید خبریں

 
میرواعظ عمرفاروق کی کلگام میں بھارتی فوج کےہاتھوں نوجوان خالدڈارکی شہادت کےواقعہ کی شدیدمذمت
January 10, 2018

مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کےچیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے ضلع کلگام میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بیس سالہ نوجوان خالد احمد ڈار کی شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔سری نگر سے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جو لوگ بھارتی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہیں ان کےخلاف بہیمانہ طاقت اور چھرے والی بندوق کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ادھرحریت فورم نےضلع اسلام آباد اوربڈ گام میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے تین نوجوان کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان ایک بڑے نصب العین کے حصول کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور ان کی یہ قربانیاں آزادی کی جدوجہد کے لئے عظیم سرمایہ ہے۔ فورم نے کہاکہ اب یہ عوام اور رہنماوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ان قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.