Wednesday, 12 December 2018, 09:27:42 pm
قومی باسکٹ بال چمپئن شپ کل لاہور میں شروع ہورہی ہے
January 10, 2018

قومی باسکٹ بال چمپئن شپ کل سے لاہور میں شروع ہورہی ہے۔پاکستان آرمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔پہلا میچ پاکستان ریلوے اور لاہور ڈویژن کے درمیان کھیلاجائیگا۔آرمی، ریلوے، لاہورڈویژن، فیصل آباد ڈویژن ، واپڈا، نیوی، پی او ایف اور پشاور ڈویژن کی ٹیمیں چیمپین شپ میں شرکت کریں گی۔فائنل اس مہینے کی پندرہ تاریخ کو کھیلا جائیگا۔