Tuesday, 16 January 2018, 08:07:15 pm
بلوچستان کے گورنرمحمد خان اچکزئی کا سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ
January 10, 2018

بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی نے بدھ کے روز سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا۔انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ شہر میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔گورنر نے متعلقہ طبی عملے کو زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔