Tuesday, 23 October 2018, 06:52:06 am
باجوڑ ایجنسی،قبائلی عمائدین اور مختلف مکاتب فکر کی ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کی مذمت
January 10, 2018

باجوڑ ایجنسی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے امریکہ کےصدر ڈونلڈٹرمپ کے حالیہ پاکستان مخالف بیان کی مذمت کی ہے۔باجوڑ ایجنسی میں قبائلی عمائدین اور مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے کارکنوں اور تجارتی یونینوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے شہری ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ قبائلی علاقوں کے لوگ ملک کو درپیش کسی خطرے کی صورت میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔