صدر اردوان نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا اور پاکستان کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

09 ستمبر 2017 (22:47)
0

صدر ممنون حسین اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ پاکستان کے بغیر حل نہیں کیا جاسکتا ۔دونوں رہنماؤں نے ان خیالات کا اظہار آستانہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے پہلے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا۔
ترک صدر کی کابینہ کے اہم اراکین بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔
صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے علاقائی امن وسلامتی کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔
صدر اردوان نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا اور پاکستان کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی حکومت اور عوام کی خدمات تاریخی اہمیت کی حامل ہیں جن کا اعتراف کیا جانا چاہیے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے پر بھی بتادلہ خیال کیا اور اسے دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر اٹھانے کا عزم کیا۔