file photo

صوبائی حکومت ملکی معاملات چلانے میں میرٹ، انصاف اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے:خٹک
09 ستمبر 2017 (21:01)
0

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ملکی معاملات چلانے میں میرٹ انصاف اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔
ہفتے کے روز پشاور میں ضلع بٹہ گرام میں ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے متاثرین کو اراضی کی قیمت مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادا کی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔