file photo

 سوپور میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا
09 ستمبر 2017 (20:31)
0

مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے اعلی مزاحمتی قیادت کو نئی دہلی میں بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے کے ہیڈ کوارٹرز کی جانب مارچ سے روکنے کیلئے گرفتارکرلیا ہے ۔
سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق ، محمد یاسین ملک پرمشتمل مزاحمتی قیادت نے قومی تحقیقاتی ادارے کی کشمیری عوام سے متعلق ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف ا حتجاجاًاس کے ہیڈ کوارٹر کے باہر گرفتاریاں دینے کا اعلان کیاتھا۔
ادھر بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں میںہفتے کے روز سوپور میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔فوجیوں نے اس نوجوان کو سوپور کے علاقےReban میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی میں شہید کیا۔
ادھر نوجوان کے قتل اور فوج کے آپریشن کے خلاف سوپور کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے گئے ۔ بھارتی پولیس اور فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے مظاہرین اور فوجی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ بھارتی اہلکاروں نے شوپیاں اور کلگام ضلعوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔