یہ اتفاق رائے بیجنگ میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور ان کے چینی ہم منصب وانگ یی کے درمیان تفصیلی مذاکرات کے دوران طے پایا ۔

پاکستان اور چین کا دفاع اور علاقائی سیکورٹی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
09 ستمبر 2017 (20:18)
0

پاکستان اور چین نے دفاع اور علاقائی سلامتی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے بیجنگ میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور ان کے چینی ہم منصب وانگ یی کے درمیان تفصیلی مذاکرات کے دوران طے پایا ۔
بعد میں اپنے چینی ہم منصب کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں نے افغان مسئلے کو سیاسی طورپر حل کرنے پر اتفاق کیا ہے کیونکہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
افغانستان اور جنوبی ایشیا کے بارے میں امریکی پالیسی کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہاکہ خطے میں امن اورسلامتی کیلئے افغانستان میں امن اورسلامتی ناگزیر ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان دہشت گردی کے معاملے پر قریبی تعاون ہے اورپاکستان دہشت گردی ، انتہاپسندی اورعلیحدگی پسندی کے معاملے پر چین کے دوٹوک موقف کی حمایت کرتا ہے۔