file photo

پی سی بی کا پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلی جانے والی کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان
09 ستمبر 2017 (19:30)
0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ستمبر اور اکتوبر کے دوران پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلی جانے والی کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ، جو متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔
پی سی بی کے ترجمان نے ہفتے کے روز لاہور میں بتایا کہ سیریز میں دوٹیسٹ، پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔