سربراہ اجلاس کے دوران رکن ممالک سائنس ، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں تعاون اور بہتری کیلئے اعلیٰ ترین سطح پر متفقہ فیصلے کریں گے۔

file photo

او آئی سی کل قازخستان کے دار الحکومت آستانہ میں سائنس،ٹیکنالوجی کے بارے میں دوروزہ سربراہ اجلاس منعقد کر رہی ہے
09 ستمبر 2017 (18:41)
0

اسلامی تعاون تنظیم کل سے قازخستان کے دارالحکومت آستانہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں پہلا دو روزہ سربراہ اجلاس منعقد کررہی ہے۔سربراہ اجلاس کے دوران رکن ممالک سائنس ، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں تعاون اور بہتری کیلئے اعلیٰ ترین سطح پر متفقہ فیصلے کریں گے۔
یہ سربراہ اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس میں رکن ممالک پر زور دیا جائے گا کہ وہ سائنس کے شعبوں میں اسلامی دنیا کے کردار کو اجاگر کریں اور اسلام سے منسوب دقیانوسی تصورات سے متعلق پایا جانے والا منفی تاثر ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
سربراہ اجلاس اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ مسلمان دنیا کی آبادی کا ایک چوتھائی حصہ ہیں اور اسلامی ممالک قدرتی وسائل کی دولت سے مالامال ہیں۔یہ سربراہ اجلاس اسلامی دنیا کو درپیش ان گنت مسائل کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے حل کرنے کا محض نقطہ آغاز ہے۔
سربراہ اجلاس نوجوانوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مواقع کی ترغیب دینے اور بے روزگاری کی شرح میں کمی کے امکانات تلاش کرنے کے ذریعے انتہاء پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔