سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اس قسم کے تشدد کے واقعات دوبارہ ہونے سے روکنے کے موثر اقدامات کرنے پر زوردیاہے ۔

پاکستان کا میانمار کے سفیر کودفتر خارجہ طلب کرکے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم پر شدید احتجاج
09 ستمبر 2017 (18:08)
0

میانمار کے سفیر کو ہفتے کے روز اسلام آباد میں دفتر خارجہ طلب کرکے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اس قسم کے تشدد کے واقعات دوبارہ ہونے سے روکنے کے موثر اقدامات کرنے ، روہنگیا مسلمانوں کو سیکورٹی فراہم کرنے اور بلا خوف اور بلا امتیاز ان کے زندہ رہنے کے حق کی حمایت کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے میانمار کی حکومت سے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف حالیہ تشدد کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ان سنگین جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میںلایاجائے۔
تہمینہ جنجوعہ نے اس مسئلے کے موثر حل کیلئے کوفی عنان کمیشن کی سفارشات پر جلد عمل درآمد پر زور دیا۔
سفیرU Win Myint نے سیکرٹری خارجہ کو یقین دلایا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی تشویش کو میانمار کی حکومت تک پہنچا دیا جائے گا۔