وزیر داخلہ گجرات یونیورسٹی کے نارووال کیمپس میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

حکومت تمام لوگوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لئے جراتمندانہ اقدامات کررہی ہے: احسن اقبال
09 ستمبر 2017 (18:03)
0

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت تمام لوگوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لئے جراتمندانہ اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز گجرات یونیورسٹی کے نارووال کیمپس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم ملک کے ہر نوجوان کا بنیادی حق ہے اور حکومت ان کو گھر کی دہلیز پر معیاری تعلیم فراہم کرنے کی پابند ہے ۔
وفاقی وزیر نے نارووال میں ایک الگ یونیورسٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نارووال میڈیکل کالج اگلے سال تعلیم کی فراہمی کا آغاز کردے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے لئے سازگار ماحول مہیا کیا ہے ۔