پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے کامیابی سے انعقاد کیلئے تمام انتظامی اور سیکورٹی اقدامات کوحتمی شکل
09 ستمبر 2017 (17:13)
0

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے کامیابی سے انعقاد کیلئے تمام انتظامی اور سیکورٹی اقدامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے ۔میچ اس ماہ کی 13 , 12 اور 15 تاریخ کو کھیلے جائیںگے ۔

ہوٹل سے اسٹیڈیم تک ٹیموں کی گزرگاہ کی شاہراہوں کو کارپیٹڈ کردیاگیا ہے اور تمام روٹ کے ساتھ نمایاں روشنیاں بھی بنانے کیلئے انتظامات جاری ہیں۔میچوں کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے متعلقہ بنکوں کی برانچیں ہفتے کی شام پانچ بجے تک کھلی ہیں ۔
ادھر پاکستان الیون کے کھلاڑی دن کے وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس میں مصروف ہیں جبکہ وہ رات کے وقت اسٹیڈیم کے اپنے فلڈ لائٹس پر پریکٹس جاری رکھیںگے ۔