امریکہ کاشمالی کوریا پر اضافی پابندیوں کیلئے مجوزہ قرارداد پر رائے شماری کیلئے پیر کو اجلاس بلانے کا ارادہ
09 ستمبر 2017 (17:04)
0

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا پر اس کے میزائل اورایٹمی پروگرام کے حوالے سے اضافی پابندیاں عائد کرنے کیلئے مجوزہ قرارداد پر رائے شماری کیلئے پیر کو اجلاس بلانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔اقوام متحدہ میں امریکی مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ سلامتی کونسل شمالی کوریا پرتیل، اس کی ٹیکسٹائل کی برآمدات اور بیرون ملک شمالی کوریا کی افرادی قوت پرپابندی عائدکرے اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے اثاثے منجمد اور ان پر سفری پابندی عائد کرے ۔
سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کیلئے قرارداد کے حق میں نو ووٹوں کی ضرورت ہے اور مستقل ارکان امریکہ ، فرانس ، برطانیہ ، روس اور چین میں کو ئی بھی اس کو ویٹو نہ کرے ۔