مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے اعلیٰ مزاحمتی قیادت کو بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے کے ہیڈ کوارٹرز کی جانب مارچ سے روکنے کیلئے گرفتارکرلیا
09 ستمبر 2017 (16:58)
0

مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے اعلیٰ مزاحمتی قیادت کو نئی دہلی میں بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے کے ہیڈ کوارٹرز کی جانب مارچ سے روکنے کیلئے گرفتارکرلیا ہے ۔

سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق ، محمد یاسین ملک پرمشتمل مزاحمتی قیادت نے قومی تحقیقاتی ادارے کی کشمیری عوام سے متعلق ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف ا حتجاجاًاس کے ہیڈ کوارٹرز کے باہر گرفتاریاں دینے کا اعلان کیاتھا۔
بھارتی پولیس نے کل نصف شب محمد یاسین ملک کو سری نگر میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرنے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا جبکہ سید علی گیلانی اورمیرواعظ عمر فاروق پہلے ہی اپنے گھروں پر نظر بند ہیں ۔