پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے دولت مشترکہ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا
09 ستمبر 2017 (16:50)
0

آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں دولت مشترکہ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے جونیئر کیٹگری کے مقابلے میں پاکستان کے اتیھلیٹ نوح دستگیربٹ نے 389کلوگرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ جیت لیاہے ۔انہوں نے اس کیٹگری میں عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی جو پاکستان کیلئے فخر ہے ۔

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے اعزازی سیکرٹری امجد امین بٹ کے مطابق نوح دستگیر نے چیمپئن شپ کے 105کلوگرام سے زیادہ کی کیٹگری کے مقابلے میں بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے چیمپئن شپ میں اب تک چار تمغے جیتے ہیں ۔