حکومت کی طرف سے عملدرآمد کئے گئے منصوبوں کے نتیجے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پربڑی حد تک قابو پالیاگیا ہے :شہبازشریف
09 ستمبر 2017 (13:33)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی طرف سے عمل درآمد کئے گئے منصوبوں کے نتیجے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پربڑی حد تک قابو پالیاگیا ہے ۔
ہفتے کے روز لندن میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ سابق حکومتوں نے اس اہم مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ قوم کی قسمت بدلنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں کو تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔