اقوام متحدہ کابنگلہ دیش میں پناہ لینے والے دو لاکھ ستر ہزار روہنگیا مسلمانوں کیلئے اقدامات تیز کرنے پر زور
09 ستمبر 2017 (16:33)
0

پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا ہے کہ 25اگست کے بعد سے اب تک میانمار سے نقل مکانی کرنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد اب اندازاً دو لاکھ نوے ہزار ہے۔
یواین ایچ سی آر کی ترجمان VIVIAN TAN نے کہا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش کے حکام سے کہاہے کہ وہ مزید زمین فراہم کریں تاکہ پناہ گزینوں کیلئے نئے امدادی کیمپ قائم کرسکیں ۔