توسیعی منصوبے میں نئے میناروں کی تعمیر اور مسجد کے مشرقی حصے میں ایک لاکھ مربع میٹر علاقے کی توسیع شامل ہے ۔

سعودی حکومت کا مسجد نبوی ۖ کی توسیع کیلئے بڑے منصوبے پرعمل درآمد
controls_toggle
00:00

00:00
player_volume
09 ستمبر 2017 (15:54)
0

سعودی عرب کی حکومت عازمین حج کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مسجد نبوی ۖ کی توسیع کیلئے ایک بڑے منصوبے پرعمل درآمد کررہی ہے ۔ریڈیوپاکستان کے نمائندے زاہد حمید نے مدینہ منورہ سے اطلاع دی ہے کہ توسیعی منصوبے میں نئے میناروں کی تعمیر اور مسجد کے مشرقی حصے میں ایک لاکھ مربع میٹر علاقے کی توسیع شامل ہے ۔

شیشے کے متحرک اورساکن گنبدوں کی تنصیب ،جس سے روشنی اور قدرتی ہوا کا گزر ہوگا ،بھی اس منصوبے کا حصہ ہے ۔توسیعی منصوبے پرتین مرحلوں میں عمل درآمد کیاجارہا ہے ۔