جے ایف 17 لڑاکا اور پیشگی اطلاع دینے والے طیارے بھی ان مشقوں میں شرکت کرینگے ۔

09 ستمبر 2017 (12:36)
0

پاک فضائیہ نے جے ایف 17- لڑاکا اور پیشگی اطلاع دینے والے طیارے بھیجے ہیں جو پاکستان چین کی فضائیہ کی مشترکہ تربیتی مشق شاہین VI میں حصہ لیںگے ۔پیپلزلبریشن آرمی ائیر فورس کے ترجمان SHEN JINKE کے مطابق چین کے جے الیون جنگی طیارے، جے ایچ سیون بمبار طیارے ، کے جے AWACS 200- طیارے اور بری فوج مشقوں میں حصہ لے رہی ہے ۔

چین اورپاکستان کی فضائیہ کی مشترکہ تربیتی مشقیں جمعرات کو چین میں شروع ہوئیں جو اس ماہ کی ستائیس تاریخ تک جاری رہیں گی ۔پاکستان اور چین کی فضائیہ نے مشترکہ تربیتی مشق شاہین مارچ 2011ء میں شروع کی تھی ۔