File Photo

پشاور میں ڈینگی بخار کے 340 نئے کیس سامنے آئے ہیں
09 ستمبر 2017 (12:07)
0

پشاور کے مختلف علاقوںسے ڈینگی بخار کے 340نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ڈینگی RESPONSE یونٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق ان میں سے 168مریضوں کوعلاج کیلئے ہسپتالوں میں داخل کرادیاگیا ہے جبکہ باقی مریضوں کو ابتدائی اعلاج کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کردیاگیا ہے ۔
اس وقت 472 مریضوں کا ہسپتالوں میں علاج کیاجارہاہے ۔
صوبے کے مختلف علاقوں میں ڈینگی بخار سے 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔