File Photo

شرمائی پن بجلی منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہوگا
09 ستمبر 2017 (11:36)
0

ضلع دیر بالا میں شرمائی پن بجلی منصوبہ پر تعمیراتی کام جاری ہے ۔

خیبرپختونخوا کی توانائی کی ترقی کے ادارے نے ریڈیوپاکستان کے پشاور کے نمائندے فلک نیاز کو بتایاکہ منصوبہ 45 ارب روپے کی لاگت سے پانچ سال میں مکمل کیاجائے گا ۔
منصوبے میں بجلی کی پیداوار کیلئے دریائے پنجگورہ کے پانی کا رخ موڑنے کیلئے سات کلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر بھی شامل ہے ۔
منصوبہ تکمیل کے بعد ایک سو پچاس میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا ۔