گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً دو لاکھ ستر ہزار روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش میں پناہ لی ہے:اقوام متحدہ
09 ستمبر 2017 (11:33)
0

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کاکہناہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں تقریباً دولاکھ ستر ہزار روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش میں پناہ لی ہے۔

پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے کہا کہ پناہ گزینوں کی اتنی بڑی تعداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں میانمار میں پر تشدد صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔
ادھر اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر Nikki Haley نے کہاکہ امریکہ میانمار کی سکیورٹی فورسز پر زوردیتا رہے گا کہ سکیورٹی کی کارروائیوں کے دوران شہریوں کے حقوق کے احترام کو یقینی بنایا جائے۔