چین نے انسداد دہشتگردی کی عالمی کوششوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا ہے
09 ستمبر 2017 (11:25)
0

چین نے عالمی سطح پردہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے تعاون کو سراہاہے ۔

ان تعریفی کلمات کا اظہار چین کی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن Meng Jianzhu نے Zhongnanhai Ziguangge میں پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کے ساتھ ملاقات میں کیا ۔
Meng Jianzhu نے کہا کہ پاکستان اور چین کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون مزید بڑھانا چاہیے ۔ 

وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چین کے ساتھ قریبی تعاون برقراررکھنے کاخواہاں ہے ۔