یونیسکو نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجہ میں سکول سے بھاگنے والے بچوں کی شرح میں کمی آئی ہے
09 ستمبر 2017 (10:36)
0

پاکستان میں یونیسکو کے کنٹری ڈائریکٹر Vibeke Jensen نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث سکولوں سے بھاگنے والے بچوں کی شرح میں کمی آئی ہے۔

عالمی یوم خواندگی پرریڈیو پاکستان کے خصوصی نمائندے جاوید خان جدون سے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان وژن2025 کے تحت 90 فیصد شرح خواندگی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
جائیکا کے ڈپٹی چیف ایڈ وائزر عابد علی گل نے کہاکہ شرح خواندگی کی بلند سطح کا حصول ملک میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے اہم ہے۔
اس موقع پر انسانی ترقی کے قومی کمیشن کے مشیر ارشد سعید خان نے کہاکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے آفاقی اعلامیہ کے آرٹیکل 26 میں بھی یہ واضح کیاگیا ہے کہ تعلیم کا حصول دنیا میں تمام افراد کا بنیادی حق ہے۔