سٹیزن فائونڈیشن پاکستان نے یونیسکو کا خواندگی کا کنفیوشیس پرائز2017حاصل کیا ہے
09 ستمبر 2017 (10:22)
0

سٹیزن فائونڈیشن آ ف پاکستان کے'' خواتین اورسکول نہ جانے والی بچیوں کیلئے خواندگی کے آگہی پروگرام'' نے یونیسکو کا خواندگی کا کنفیوشیس پرائز دوہزار سترہ حاصل کیا ہے۔

یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل Irina Bokova نے سٹیزن فائونڈیشن کی ایگزیکٹو افسر آمنہ واحد خالد اور چیف ایگزیکٹو افسراسد ایوب احمد کو یہ ایوارڈ پیرس میں ایک تقریب میں دیا۔