09 ستمبر 2017 (09:38)
0

میکسیکو میں ہولناک زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر ساٹھ ہوگئی ہے۔  ملک کے جنوبی ساحلی علاقے میں آنے والے زلزلے سے سینکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئیں اور لوگ خوف کے باعث گلیوں میں نکل آئے۔

میکسیکو کے محکمہ داخلہ کی اطلاعات کے مطابقChiapas کے علاقے میں زلزلے سے ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں428 مکانات تباہ ہوگئے اور سترہ سو مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
میکسیکو کے ہنگامی ادارے پہلے ہی ملک کے دوسرے حصے میں آنے والے سمندری طوفان Katia کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔  توقع ہے کہ خلیج میکسیکو میں آنے والا سمندری طوفان آج ملک میں Veracruz کے ساحل سے ٹکرائے گا۔
ادھر سمندری طوفان Irma مشرقی کیر ئبین جزائر میں تباہی کے بعد کیوبا اور Bahamas کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔
کیر ئبین جزائر میں سمندری طوفان سے اکیس افراد ہلاک اور بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا تھا۔  بحر اوقیانوس کی ایک صدی کی تاریخ کا شدید ترین سمندری طوفانIrma کل فلوریڈا سے ٹکرائے جانے کا امکان ہے۔