File Photo

امریکہ کامیانمار پر رکھائن میں پرتشدد صورتحال سے نمٹتے ہوئے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کا احترام کرنے پر زور
09 ستمبر 2017 (08:10)
0

امریکہ نے میانمار سے کہا ہے کہ صوبہ رکھائن میں پرتشدد صورتحال سے نمٹتے ہوئے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے مشرقی ایشیا کیلئے امریکہ کے نائب وزیرخارجہ پیٹرک مرفی نے کہا کہ میانمار کو صوبہ رکھائن میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کے جواب میں احتیاط برتنی چاہیے۔
انہوں نے کہا امریکہ سمجھتا ہے کہ رکھائن میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے میں سکیورٹی فورسز اور حکومت نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔