سعودی عرب نے قطر کے ساتھ مذاکرات کے امکانات مسترد کردئیے
09 ستمبر 2017 (08:06)
0

سعودی عرب نے قطر پرحقائق مسخ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت کا امکان مسترد کردیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبرایجنسی نے یہ اعلان دونوں ملکوں کے رہنمائوں کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو کے ایک گھنٹے کے بعد کیا یہ گفتگو قطر اور سعودی عرب، بحرین ،مصر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تنازع کے حل کی کوششوں کا حصہ تھی۔
قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا اور مذاکرات کے آغاز کی خواہش ظاہر کی۔
قطر کے امیر نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ،بحرین اور مصر کے مطالبات پر غور میں دلچسپی کااظہار کیا تاکہ تمام ملکوں کے بہترین مفاد کو یقینی بنایا جاسکے۔