File Photo

پاکستان کامیابی سے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہا ہے:اعزاز
09 ستمبر 2017 (08:00)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کامیابی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے۔ پی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔

اعزاز احمد نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے۔