فوجی عدالتوں نے تئیس دیگر دہشت گردوں کو بھی قید کی سزا سنائی ہے۔

File Photo

بری فوج کے سربراہ نے مزید4خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
09 ستمبر 2017 (07:56)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید چار خطرناک دہشتگردوں کو سنائی گئی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو سزائے موت فوجی عدالتوں نے سنائی تھی۔  یہ دہشتگرد بے گناہ شہریوں کے قتل، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج پر حملوں سمیت دہشتگردی کے جرائم میں ملوث تھے۔

فوجی عدالتوں نے تئیس دیگر دہشت گردوں کو بھی قید کی سزا سنائی ہے۔