ممنون حسین نے کہا کہ قومی صحت پروگرام کے تحت ملک کے کم آمدنی والے طبقے کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

File Photo

حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت ملک جلد ہی پولیو سے پاک ہو جائے گا،صدر
09 اکتوبر 2017 (19:17)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت پاکستان جلد ہی اس مرض سے پاک ہو جائے گا۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
صدر نے کہا کہ قومی صحت پروگرام کے تحت ملک کے کم آمدنی والے طبقے کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے پولیو کے خاتمے میں وزارت صحت ، عوام اور نجی اداروں کے کردار کو سراہا۔
ممنون حسین نے عالمی ادارہ صحت اور علاقائی ملکوں پر زور دیا کہ وہ خطے سے پولیو کے خاتمے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کریں۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس سے شعبہ صحت کی ترقی کیلئے خطے میں تعاون کی نئی راہیں کھیلیں گی۔