ریڈیو پاکستان کےمختلف شعبوں کے عملے کے 25 ارکان کورس میں شریک ہیں۔

پاکستان براڈ کاسٹنگ اکیڈمی اسلام آباد میں کھاتوں، جانچ پڑتال اور مالیاتی انتظام کے بارے میں ایک ہفتے کا کورس شروع
09 اکتوبر 2017 (16:42)
0

  پاکستان براڈ کاسٹنگ اکیڈمی اسلام آباد میں کھاتوں، جانچ پڑتال اور مالیاتی انتظام کے بارے میں ایک ہفتے کا کورس پیر کوشروع ہوا۔ ریڈیو پاکستان کےمختلف شعبوں کے عملے کے 25 ارکان کورس میں شریک ہیں۔

 افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان کے قائم مقام ڈائریکٹر فنانس رضا نقوی نے کہاکہ مالیاتی شعبہ کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جو ادارے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

 انہوں نے شرکا سے کہا کہ وہ ادارے کے ملازمین کی سہولت کے لئے اپنی صلاحیتیں بہتر بنائیں اورجدید مہارتیں سیکھیں۔پاکستا ن براڈ کاسٹنگ اکیڈمی کی پرنسپل فوزیہ طاہرہ نے کورس کے شرکا  کا خیر مقدم کیا اور ان کی تربیت کےلئے کئے گئے انتظامات پر روشنی ڈالی۔