File Photo

اقتصادی راہداری سے خطے اور پوری دنیا میں معاشی خوشحالی آئے گی: جنجوعہ
09 اکتوبر 2017 (08:15)
0

  قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ناصرخان جنجوعہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے اور پوری دنیا میں معاشی خوشحالی آئے گی۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق امریکی بیان پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے  انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان شاہراہ قراقرم کے ذریعے زمینی رابطہ ہے اوراب ایسے رابطوں کی مخالفت کرنا حیرت انگیز ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مخالفت اس بات کا اعتراف ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور امریکہ کو اس تنازعے کے حل کیلئے اپنا کردارادا کرناچاہیے ۔

ناصرخان جنجوعہ نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں دیرپا امن یقینی ہوگا۔