وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا کہ محمداعظم نے ذرائع ابلاغ کیلئے ضابطہ اخلاق کی تیاری اور اردو زبان کے نفاذ کیلئے شاندار خدمات انجام دیں۔

سبکدوشی ہونیوالے سیکرٹری اطلاعات کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
09 اکتوبر 2015 (17:53)
0

  وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں سبکدوش ہونے والے سیکرٹری اطلاعات محمد اعظم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا ۔
اس موقع پر عرفان صدیقی نے کہاکہ سبکدوش ہونے والے سیکرٹری اطلاعات نے ذرائع ابلاغ کیلئے ضابطہ اخلاق کی تیاری اور اردو زبان کے نفاذ کیلئے شاندار خدمات انجام دیں ۔
ریڈیوپاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سید عمران گردیزی ، پاکستان ٹیلی ویژن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد مالک، ایڈیشل سیکرٹری صبا محسن اورپرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین اوردیگر افراد نے تقریب میں شرکت کی ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں محمد اعظم کی خوبیوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی انہوں نے وزارت اوراس سے متعلقہ محکموں کے ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے بھی کام کیا ۔
بعد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے سبکدوش ہونیو الے سیکرٹری اطلاعات کو گلدستے اور تحائف دئیے ۔