کوکاکولا کمپنی کے یوروایشیاء اورافریقہ گروپ کےصدرنےوزیرخزانہ کوبتایا کہ کمپنی نےیہ فیصلہ پچھلے دو سال کے دوران پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں اوراستحکام سےمتاثر ہو کر کیا ہے۔

کوکاکولا کمپنی کی پاکستان میں 35کروڑڈالرسے زائد کی سرمایہ کاری
09 اکتوبر 2015 (12:32)
0

کوکاکولا کمپنی پاکستان میں پینتیس کروڑڈالرسےزائد کی سرمایہ کاری کے منصوبے پر عملدرآمد کر رہی ہے۔یہ بات کوکاکولا کمپنی کے یوروایشیاء اور افریقہ گروپ کے صدر ناتھن کالمبو نے اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کے دوران بتائی۔ناتھن کولمبو نے وزیرخزانہ کو بتایا کہ کوکاکولا کمپنی نے یہ فیصلہ پچھلے دو سال کے دوران پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں اور استحکام سے متاثر ہو کر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی،ملتان اوراسلام آبادمیں کوکاکولا کے تین نئے پلانٹ لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سے معیشت مزید مضبوط ہوگی اورروزگارکےمواقع پیداہوں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا کہ حکومت ملکی قوانین کے مطابق تمام غیرملکی سرمایہ کاروں اور سرمایہ کاری کے آزادانہ معاہدے اور سہولتوں کی پیشکش کرتی ہے۔