صدر ممنون حسین نے امیدظاہر کی کہ میڈیا ضابطہ اخلاق پر عمل کرے گا۔

ذرائع ابلاغ قومی اتحاد،ہم آہنگی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں:صدر
09 اکتوبر 2015 (19:12)
0

صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ قومی اتحاد اور ہم آہنگی کوفروغ دینے میں نمایاں کرداراداکرتے ہیں۔

وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی سے گفتگوکررہے تھے جنہوں نے صدر کو الیکٹرانک میڈیا کا نیا ضابطہ اخلاق پیش کیا ۔
صدر نے کہاکہ ذرائع ابلاغ دہشت گردی انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خلاف ہراول دستے کا کردارادا کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ قومی مفاد اسلامی اقدار، ثقافت اور تہذیب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔
انہوں نے امیدظاہر کی کہ میڈیا ضابطہ اخلاق پر عمل کرے گا۔
صدر نے کمیٹی کے کردارکوسراہا جس نے ذرائع ابلاغ کیلئے نیا ضابطہ اخلاق تیار کیا ہے ۔
انہوں نے اس سلسلے میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے تعاون کی بھی تعریف کی ۔