مفاہمتی یادداشت کے تحت ایم کیوایم کی مبینہ شکایات کے ازالے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کی جائے گی ۔

متحدہ کا سینیٹ،قومی و صوبائی اسمبلی سے استعفے واپس لینے کا اعلان
09 اکتوبر 2015 (18:18)
0

ایم کیوایم حکومت کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے بعد سینٹ اور اسمبلیوں سے استعفے واپس لینے پررضامند ہوگئی ہے ۔

اس بات کا اعلان وفاقی وزراء اسحق ڈار اور پرویزرشید نے ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ جمعہ کی شام اسلام آبا دمیں مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران کیا ۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت ایم کیوایم کی مبینہ شکایات کے ازالے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی جائے گی ۔
وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہاکہ حکومت ایم کیوایم کے درمیان مفاہمت پارلیمنٹ اور آئین کیلئے نیک شگون ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت، سیاسی استحکام کی خاطر قومی مفاہمت پر یقین رکھتی ہے جو معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے
اس موقع پر ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ حکومت نے مذاکرات میں سیاسی بلوغت کامظاہرہ کیا ہے انہوں نے مذاکرات پراطمینان ظاہر کیا ۔
انہوں نے کہاکہ مہم کراچی میں پائیدار امن کیلئے آپریشن کی حمایت کرتے ہیں
فریقین نے مذاکراتی عمل میں کردارادا کرنے پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا ۔