کوکاکولاکمپنی کےیوریشیااورافریقہ گروپ کےصدرناتھان کالمبونےکہاہےکہ کمپنی پاکستان میں 35 کروڑڈالرسےزائد کی سرمایہ کاری کےمنصوبے پرعملدرآمدکررہی ہے۔

تیزرفتاراقتصادی ترقی کیلئےآزادانہ سرمایہ کاری کےمواقع فراہم کیےجارہے ہیں:ڈار
09 اکتوبر 2015 (10:47)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تیز رفتار اقتصادی ترقی کے لئے سرمایہ کاروں کو آزادانہ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔وہ اسلام آباد میں کوکا کولا کمپنی کے یوریشیا اور افریقہ گروپ کے صدر ناتھان کالمبو کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

کمپنی کے صدر ناتھان کالمبو نے کہا کہ کمپنی پاکستان میں 35 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے منصوبے پر عملدرآمد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی \' ملتان اور اسلام آباد میں کوکا کولا کے تین نئے پلانٹ قائم کیے جارہے ہیں اور اس تازہ سرمایہ کاری سے معیشت کو مزید مستحکم بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔